بنجر روحوں کے اجاڑ کواڑوں میں گونجتے سناٹے،
واہموں کی طویل راہدریاں
اور خوف کے معبد،
سسکتی ہوئی شورشیں
ٹوٹتی ہوئی چوکھٹیں
مٹتی ہوئی نقش کاریاں،
بانجھ منتوں کے امین
سوالی کے نصیب کی طرح ... خالی
لوٹ آتی ہو گی بن کر بازگشت اپنی ہی ہر صدا
کہ ہم، یزداں کے رہین، رحمان کے فرستاده،
خدا کو ہم یہاں بسنے کی اجازت نہیں دیتے
- لینہ ناصر
Image: Gori Mandir, near Nagarparkar, Sindh, Pakistan; captured by wizard with the lens, Mobeen Ansari.
No comments:
Post a Comment